نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


خطیب نماز جمعہ تہران:

 نیوزنور25اگست/تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل نے ذرا سی بھی حماقت کی تو استقامتی محاذ کے ہزاروں میزائل تل ابیب کو مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کردیں گے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ’’ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی‘‘ نے کہا کہ امریکہ ہر قیمت پر صیہونی حکومت کو سیکورٹی فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہےاور اگر امریکہ اور اسرائیل نے ذرا سی بھی حماقت کی تو وہ پچھتائیں گے اور استقامتی محاذ کے ہزاروں میزائل تل ابیب کو مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کردیں گے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے اس بیان کہ کوئی جنگ نہیں ہوگی کیونکہ امریکیوں کو معلوم ہے کہ جنگ سے سو فیصد امریکہ کو ہی نقصان ہوگا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی توانائی وہ اہم محرک ہے جو امریکہ کو ایران سے جنگ کرنے سے روکے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ مغربی ایشیا کے علاقے میں اپنے مفادات کے درپے ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکی حکومت نے ایٹمی معاہدے میں ثابت کردیا کہ اس پراعتماد نہیں کیا جاسکتا اور امریکہ سے مذاکرات نہیں کئے جاسکتے۔

انہوں  نے کہاکہ امریکہ اور مغربی ممالک انقلاب مخالف دہشتگرد گروہ کے ساتھ مل کر یہ سمجھ رہے ہیں کہ اسلامی جمہوری نظام کو نقصان پہنچادیں گے لیکن وہ اپنی یہ آرزو قبر میں لے کر جائیں گے۔

 آیت اللہ موحدی کرمانی  نے مزید کہا کہ ایران کے عوام اسلامی انقلاب کے تئیں پوری طرح وفادار ہیں اور اس کے دفاع کے لئے ہروقت آمادہ ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی