ایٹمی معاہدے سے نکل کر امریکہ دنیا میں تنہا ہوگیا ہے
شنبه, ۲۵ آگوست ۲۰۱۸، ۱۲:۰۶ ب.ظ
ملائیشائی وزیر اعظم :
نیوزنور25اگست/ملائیشیا کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ امریکہ جوہری معاہدے سے نکل کر دنیا میں تنہائی کا شکار ہوگیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے بی پی ایس چینل کے ساتھ ایک خصوصی انٹریو میں ملائیشیا کے وزیراعظم’’ مہاتیر محمد‘‘نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کو ایک عالمی معاہدہ سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ نے اس سے نکل کر بہت بڑی غلطی کی ہے جس کی وجہ سے وہ آج دنیا میں تنہائی کا شکار ہے۔
موصوف وزیر اعظم نے کہا کہ یورپی یونین اس عالمی معاہدے کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے۔
مہاتیر محمد نے مزیدکہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ جیسے شخص کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے اور نہیں لگتا کہ وہ آئندہ امریکی انتخابات میں پھر سے صدر منتخب ہوں گے –