شامی عوام عالمی دہشتگردی کی شکار ہے
روسی مفتی اعظم:
نیوزنور 25 اگست/روس کے مفتی اعظم نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں اپنا کردارادا کرے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے ’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی مفتی اعظم ’’طلعت تاجدین‘‘نے ایک بیان میں کہاکہ بین الاقوامی برادری شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں اپنا کردارادا کرے۔
انہوں نے کہاکہ میں تمام ممالک خاص کر عرب ریاستوں اور مسلم اقوام سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ وہ شامی عوام جو عالمی بین الاقوامی دہشتگردی کی شکار ہے کی حمایت میں آگے آئیں۔
انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ وہ دیگر بیرون ممالک میں مقیم شامی مہاجرین کی وطن واپسی کو ممکن بنانے میں کردارادا کرے۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کی لعنت سے عرب جمہوریہ شام کو نجات دلانے میں روس نے جو کردارادا کیا ہے اس پر روسی عوام کو فخر ہے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۰۸/۲۵