اغیار کی مداخلت کے بغیر شامی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں پرعزم ہے
مشرق وسطیٰ امور کےمصری ماہر:
نیوزنور 25 اگست/مشرق وسطیٰ امور کے ایک مصری ماہر نے شام میں جاری بحران کو امریکہ ،اسرائیل ،ترکی اورقطر کی منصوبہ بند سازش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ان ممالک نے شامی عوام کا قتل عام کرانے اور اس ملک کی عظیم ثقافت کو نابود کرنے کیلئے دنیابھر کے خونخوار تکفیری دہشتگرد گروہوں کو شام بھیجا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے ’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’ہمدی حیات‘‘نے شام میں جاری بحران کو امریکہ ،اسرائیل ،ترکی اورقطر کی منصوبہ بند سازش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ان ممالک نے شامی عوام کا قتل عام کرانے اور اس ملک کی عظیم ثقافت کو نابود کرنے کیلئے دنیابھر کے خونخوار تکفیری دہشتگرد گروہوں کو شام بھیجا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ ،برطانیہ ،اسرائیل نے مقاومتی محور کے اہم ستون شام کو کمزور کرنے اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو مکمل طورپر تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کی۔
انہوں نے دہشتگرد گروہوں کے خلاف شامی فوج کی مسلسل کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ شام کے بیشتر علاقوں میں امن ،سیکورٹی اوراستحکام کی بحالی ایک اہم پیشرفت ہے۔
انہوں نے کہاکہ شامی عوام نے اغیار کی مداخلت کے بغیر اپنے ملک کے مستقبل کے فیصلے کا عزم کررکھا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مصر ماضی کی طرح عرب جمہوریہ شام کےساتھ مکمل سفارتی تعلقات بحال کرنے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہاکہ شامی اورمصری عوام کے تعلقات تاریخی رہے ہیں اوردنوں ممالک کے تعلقات کی بحالی خطے کی امن وسیکورٹی کیلئے انتہائی اہم ہے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۰۸/۲۵