نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


روس:

امریکہ، شام سے فورسز نکالنے کی بات پر پہلے خود عمل کرے

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی دفتر خارجہ کی ترجمان’’ ماریا زاخارووا‘‘ نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران  شام سے ایران کے انخلا کے حوالے سے امریکی مطالبے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ امریکی فورسز غیر قانونی طور پر شام میں ہیں لہذا وہاں سے نکلنے کی بات پر پہلے امریکہ خود عمل کرے۔

روسی ترجمان نے امریکیوں سے استفسار کیا کہ امریکہ کیوں اور کس مقصد سے شام کے بعض علاقوں میں موجود ہے اور کس قانون کے تحت اپنی موجودگی کو جواز بنا رہا ہے اور کیا اس نےاس حوالے سے کسی سے معاہدہ کیا ہے۔

ماریا زاخارووا نے مزید کہا کہ شام میں امریکیوں کی موجودگی غیرقانونی اور عالمی قوانین کے بالکل منافی ہے۔

واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

امریکہ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی