نادان ٹرمپ دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں
الجزائری رسالہ: نیوزنور12مئی/الجزائر کے ایک رسالہ نے ایران جوہری معاہدے
سے امریکہ کو الگ کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کو امریکی سلطنت کے زوال سے تعبیر کرتے
ہوئے کہا ہے کہ نادان ٹرمپ دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں ۔ عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق الجزائری
رسالہ ’’الخبر‘‘نے ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کو الگ کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کو
امریکی سلطنت کے زوال سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ نادان ٹرمپ دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل
رہے ہیں ۔ مذکورہ رسالہ نے لکھا ہے کہ امریکہ کے نادان صدر ٹرمپ نے ایران
جوہری معاہدے سے باضابطہ طور علحٰیدگی کا اعلان کرکے تیسری عالمگیر جنگ کا نقارہ
بجا دیا ہے اور انہوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کشیدگی کے خواہاں ہیں
۔ الخبر نے لکھا ہے کہ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد اگر چہ صیہونی
رژیم،متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی ظالم و جابر اور قابض حکومتیں رقص کرتی
دکھائی دے رہی ہیں تاہم عالمی برادری خاصکر واشنگٹن کے اپنے یورپی اتحادی ٹرمپ کے
اس اقدام کے خلاف کھڑے ہوئے ۔ رسالے نے لکھا ہے کہ یورپ نے جامع مشترکہ ایکشن پلان کی بھر پور
حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیاجبکہ دوسری طرف حکومت ماسکو نے اس تاریخی معاہدے کو
سبوتاژکر نے کی ٹرمپ کی کوششوں پر واشنگٹن کو خبردار کیا ۔ الجزائری رسالہ نے لکھا ہے کہ امریکہ نے جوہری معاہدے سے علحٰیدگی
اختیار کرکے آگ پر تیل چھڑکنے کا کام کیا ہے جسے علاقے میں کشیدگی میں تشویش ناک
حد تک اضافہ ہوگا ۔ واضح رہے کہ امریکی
صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کچھ روز قبل اعلان کیا
کہ ان کا ملک 2015 ء میں ہونے والے ایران
جوہری معاہدے سے نکل رہا ہے اورایران کے
خلاف دوبارہ سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ ادھر ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکی صدر کے اعلان کے بعد کہاکہ وہ جوہری معاہدے پر قائم رہیں گے اوراس حوالے سے چین ،روس اوردیگر یورپی ممالک
سے مشاورت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایران
ٹرمپ کے جوہری معاہدے سے نکلنے کے فیصلے
کے جواب میں یورینیم کی لامحدود افزودگی
دوبارہ شروع کرسکتا ہے۔