نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

شام میں مغرب کا شیطانی منصوبہ ناکام ہوا ہے

جمعه, ۲۴ آگوست ۲۰۱۸، ۱۲:۱۶ ب.ظ


جمہوریہ چک کے معروف پروفیسر:

 نیوزنور24 اگست/جمہوریہ چک کے ایک معروف یونیورسٹی پروفیسر نے کہا ہے کہ  دہشتگردی کے خلاف مسلسل کامیابیوں سے  شام میں ایک نئے دور کا آغازہورہا ہے یورپی یونین کو چاہئے کہ وہ شامی عوام پر عائد ظالمانہ اقتصادی پابندیوں کو فوری طورپر ختم کریں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’اوسکر کرٹیچی‘‘نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف مسلسل کامیابیوں سے  شام میں ایک نئے دور کا آغازہورہا ہے یورپی یونین کو چاہئے کہ وہ شامی عوام پر عائد ظالمانہ اقتصادی پابندیوں کو فوری طورپر ختم کریں۔

انہوں نے کہاکہ  یورپی یونین کےپاس اس وقت دوآپشن موجود ہیں یا تو وہ  شام میں تعمیر نو کی امداد کرے یا اس ملک  کو مزید تباہ کرنے میں تکفیری دہشتگرد گروہوں کی حمایت جاری رکھے۔

انہوں نے کہاکہ مغرب کو اس حقیقت کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے کہ شام میں اس کا خطرناک منصوبہ ناکام ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عرب جمہوریہ شام کے حوالے سے  امریکہ نے تباہ کن پالیسی اپنائی ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ شام میں دہشتگردوں کا سب سے بڑا حامی رہا ہے ا ورداعش کے خلاف جنگ کے اس کے دعوے مضحکہ خیز ہیں۔

انہوں نے واضح کیاکہ عرب جمہوریہ شام میں  امریکی افواج کی موجودگی غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ شام میں امریکہ اوراس کے اتحادیوں نے جو تباہ کن کردار ادا کیا ہے مغربی میڈیا اس پر آج تک خاموش رہا ہے۔

شام

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی