روہنگیا کے بچے محروم ترین نسل قرار پا سکتی ہے
یونیسف:
نیوزنور24 اگست/اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف نے خبردار کیا ہے کہ ناکافی سہولتوں کے باعث بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں روہنگیا مسلمانوں کی محروم اور شکست خوردہ نسل تیار ہو رہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف نے خبردار کیا ہے کہ ناکافی سہولتوں کے باعث بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں روہنگیا مسلمانوں کی محروم اور شکست خوردہ نسل تیار ہو رہی ہے۔
یونیسیف کے بنگلہ دیش میں نمائندے ایڈوآرڈ بیگبیڈر نے کہا ہے کہ اگر روہنگیا مسلمانوں کے بچوں کو تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتیں فراہم نہ کی گئیں تو وہ جنگ عظیم اول میں برباد ہونے والی نسل کی طرح پروان چڑھیں گے۔
یونیسیف بنگلہ دیش کے نمائندے نے مزید کہا کہ نئی نسل جس ذہنی اذیت سے گزر رہی ہے اس سے ان کی شخصیت تباہ اور نفسیات بُری طرح متاثر ہوئی ہے محرومی اور شکست خوردگی سے بربادی کے دہانے پر پہنچنے والی نسل کو بچانے کے لیے تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔