جامع مشترکہ ایکشن پلان سے علحیدگی اختیار کرکے امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتا
آرمینیائی عیسائی مذہبی رہنما:
نیوزنور24 اگست /آرمینیا کے ایک عیسائی مذہبی رہنما نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جیسے امن پسند ملک کے خلاف صیہونی نواز ٹرمپ کے بیانات اوراقدامات قابل مذمت ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’سپان کاشجیان‘‘نےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران جیسے امن پسند ملک کے خلاف صیہونی نواز ٹرمپ کے بیانات اوراقدامات قابل مذمت ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں امریکی صدر ٹرمپ کے ایران مخالف بیان کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتا ہوں ۔
انہوں نے کہاکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے علحیدگی اختیار کرکے امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتا ۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کا ایران جوہری معاہدے کے خلاف اقدامات تمام بین الاقوامی قوانین وضوابط کے منافی ہیں۔
انہوں نے دنیا بھر کے امن پسند حکومتوں وحکام سے امریکی اقدامات کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا۔