مسلم اُمہ نُصرت الاقصیٰ کی خاطر متحد ہوجائے
لبنانی دارالافتاء کے سیکرٹری:
نیوزنور23اگست/لبنان کے دارالافتاء کے سیکرٹری اور ممتاز عالم دین نے عالم اسلام پر قبلہ اول کے دفاع اور نصرت الاقصیٰ کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بیروت میں عیدالاضحیٰ کے اجتماع سےخطاب کرتے ہوئے’’ الشیخ الکردی‘‘ نے عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کے مسئلے کو نظرانداز نہ کریں بلکہ اپنے حصے کا کام جاری رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ عید خوشی کا موقع ہے اور ہماری خوشی اس وقت حقیقی معانٰی میں ڈھل سکتی ہے جب فلسطین اور مسجد اقصیٰ پنجہ یہود سے آزاد ہو۔
اردنی عالم دین نے کہا کہ ظالم کے مفادات کے لیے کام کرنا، نفرت کی سیاست کرنا اور بغض عالم اسلام کو زیب نہیں دیتامظلوم کی قیمت پر ظالم کے ساتھ تعاون کا کوئی جواز نہیں اسلئے مسلمانوں کو باہمی منفعت اور محبت واحترام کا طرز عمل اختیار کرنا چاہیے۔
الشیخ الکردی نے مزید کہاکہ عید کا موقع قبلہ اول کو یاد کرنے اور نصر الاقصیٰ کا موقع ہے ہمیں اس بابرکت موقع پر مسجد اقصیٰ کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔
- ۱۸/۰۸/۲۳