نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


رپورٹ:

 نیوزنور23اگست/اپنے قریبی ساتھیوں کے اعتراف جرم سےامریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سنگین مشکلات میں گھر گئے ہیں اور ایک ہی دن میں دو قریبی ساتھیوں کے اعتراف جرم سے ٹرمپ کے ستارے گردش میں آگئے ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق انچارج پال مینافورٹ منگل کی شب ورجینیا کی ایک عدالت میں حاضر ہوئے جہاں انہیں بینک اکاونٹ چھپانے اور ٹیکس کی چوری سمیت آٹھ الزامات میں مجرم قرار دیا گیاسن دوہزار سولہ کے انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کے بارے میں خصوصی تفتیش کار رابرٹ مولر کی تحقیقات کے تناظر میں امریکہ کی عدالت کی جانب سے یہ پہلا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مینا فورٹ پانچ ماہ تک ٹرمپ کی انتخابی مہم کا حصہ رہے ہیں اور تین ماہ تک وہ انتخابی مہم  کے انچارج بھی تھے تاہم ٹرمپ نے ان کے خلاف کیس کے معاملات سے خود کو دور رکھنے کی کوشش کی ہےعدالتی فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے مینافورٹ کو اچھا آدمی قرار دیتے ہوئے ان کو مجرم ٹھہرائے جانے کو اپنے خلاف مہم کا حصہ قرار دیاہے ٹرمپ نے یہ کہہ کر اپنا دفاع کیا کہ مینافورٹ کے کیس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ اس میں وہ بھی ملوث ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کو ایک ہی دن میں دوسرا جھٹکا اس وقت لگا جب مینا فورٹ کے بعد ان کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو نیویارک کی عدالت میں پیش ہونا پڑا اور انہوں نے بھی اپنے خلاف عائد آٹھ الزام کا اعتراف کرلیا۔

ذرائع  کے مطابق کوہن کو اعتراف جرم کے بدلے عدالت سے خصوصی رعایت ملنے کا امکان ہے مائیکل کوہن پر ٹیکس چوری، بینک سےجھوٹ بولنے اورانتخابی فنڈ کے غلط استعمال سمیت آٹھ الزامات تھے جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

 انہوں نے بھری عدالت میں یہ بھانڈا بھی پھوڑا کہ ڈونالڈٹرمپ کے کہنے پر انہوں نے فحش فلموں کی اداکارہ کو رقم دی تھی۔

کوہن نےکہا کہ اسٹورمی ڈینیل سمیت دو خواتین کو چپ رہنے کےلیے ایک لاکھ تیس ہزار اور ڈیڑھ لاکھ ڈالر دیے جو الیکشن پر اثر انداز ہونا چاہتی تھیں۔

واضح ہے کہ ٹرمپ کو ایک ہی دن میں تیسرا جھٹکا اس وقت لگا جب ان کےاقتصادی مشیرکےگھرانتہائی دائیں بازو کے لیڈر کو مدعو کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ایک کانفرنس میں پیٹربرملو کےساتھ پینل میں شریک ہونے پر صدر کی تقریر لکھنے والے کو مستعفی ہونا پڑا تھا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی