عرب ومسلم عوام آل سعود وآل یہود کے درمیان شیطانی گٹھ جوڑ سے پوری طرح آگاہ ہیں
شیخ مہر حمود:
نیوزنور23 اگست/لبنان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین اور اتحاد جہانی علمائے مقاومت کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی وزیر اوقاف کا حالیہ بیان صیہونی اورریاض رژیم کےد رمیان تعلقات کی بحالی کی راہ میں ایک اورقدم ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’شیخ مہر حمود ‘‘نے کہاکہ سعودی وزیر اوقاف کا حالیہ بیان صیہونی اورریاض رژیم کےد رمیان تعلقات کی بحالی کی راہ میں ایک اورقدم ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے وزیر اوقاف عبدالطیف الشیخ نے اپنے ایک حالیہ متنازعہ بیان میں صیہونی رژیم کو مملکت اسرائیل قراردیا تھا ۔
شیخ مہر حمود نے الشیخ کے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ عرب اوراسلامی دنیا صیہونی رژیم کےساتھ تعلقات معمول پرلانے کے کردار سے واقف ہیں۔
دوسری جانب یمن کی تحریک انصاراللہ نے بھی سعودی وزیر اوقاف کے اس بیان کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رژیموں کےد رمیان شیطانی گٹھ جوڑ اب سب پر آشکار ہوچکا ہے۔