اسرائیل شام میں تکفیری دہشتگردوں کا حامی ومددگار ہے
نیٹو کے سابق چیرمین:
نیوزنور23 اگست/نیٹو کے سابق چیرمین نےاعتراف کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم جبہت النصرہ اورتکفیری دہشتگردگروہ داعش کی حمایت کرتی آرہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’جنرل پیٹر پاول‘‘نےاعتراف کیا کہ غاصب صیہونی رژیم جبہت النصرہ اورتکفیری دہشتگردگروہ داعش کی حمایت کرتی آرہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی رژیم کے تمام نیٹو اتحادی اس حقیقت سے واقف ہیں کہ جبہت النصرہ اورداعش کےساتھ اس کے قریبی تعلقات رہے ہیں اس کے باوجود دنوں کے تعلقات کبھی متاثر نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ شامی بحران کے آغاز سے ہی اسرائیلی رژیم دمشق مخالف عناصر کی حمایت کرتی رہی ہے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔