اقوام متحدہ اورمغربی حکومتیں یمن میں آل سعود کے وحشیانہ جرائم کی پردہ پوشی کررہے ہیں
جمہوریہ چک کے معروف صحافی:
نیوزنور23 اگست/جمہوریہ چک کے ایک معروف صحافی نے یمنی عوام کے خلاف سعودی جنگی اتحاد کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ جیسا عالمی ادارہ ،مغربی ممالک اوران سے وابستہ میڈیا یمن میں سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی پردہ پوشی کررہے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ چک کے صحافی ’’ڈینس میلان‘‘نے یمنی عوام کے خلاف سعودی جنگی اتحاد کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ جیسا عالمی ادارہ، مغربی ممالک اوران سے وابستہ میڈیا یمن میں سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی پردہ پوشی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ سعودی عرب کی وہابی رژیم کے دباؤ میں یمن میں ریاض رژیم کےذریعے ہونے والی ہلاکتوں کی اصلی تعداد کو مخفی رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ گذشتہ سالوں کےدوران مغربی میڈیا میں یہ کہا جارہا ہے کہ یمن میں جنگ کے دوران دس ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ یمن میں سرگرم انسانی حقوق کارکن کے مطابق سعودی جنگی اتحاد کی وحشیانہ بمباری میں یمنیوں کے ہلاکتوں کی تعداد پچاس ہزار سے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ مغربی میڈیا اس لئے یمن میں رونما ہونے والے انسانی المیہ پر اس لئے خاموش ہے کہ وہابی رژیم مغرب کی اتحادی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اوراسرائیل کی حمایت سے اوراتحادی ملکوں کےساتھ مل کر 26 مارچ 2015 ء سے یمن پر جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہید اورزخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولیتوں اوردوائیوں کے فقدان کا سامنا ہے سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتالوں اور حتیٰ مساجد کو بھی منہدم کردیا ہے۔
- ۱۸/۰۸/۲۳