نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


سلواکیہ کے معروف تجزیہ کار:

نیوزنور23 اگست/سلواکیہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار وبین الاقوامی امور کے ماہر نے کہا ہے کہ امریکہ نے اپنے مغربی اور بعض عرب رژیمیوں کےساتھ شیطانی گٹھ بندن قائم کیا ہے جس کا مقصد  نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ دیگر خطوں میں دہشتگردی  کو ایکسپورٹ کرنا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’ایڈورڈ چملار‘‘نےکہاکہ امریکہ نے اپنے مغربی اور بعض عرب رژیمیوں کےساتھ شیطانی گٹھ بندن قائم کیا ہے جس کا مقصد  نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ دیگر خطوں میں دہشتگردی  کو ایکسپورٹ کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مغرب کی قیادت میں امریکہ ،اسکے مغربی اورعرب اتحادیوں نے داعش ا وردیگر تکفیری گروہوں کو وجود میں لاکر شام اورعراق جیسے اہم اسلامی ممالک کو تباہ کرنے کی کوشش کی ۔

انہوں نے کہاکہ سعودی رژیم نے گذشتہ پچیس سالوں کے دوران دنیا بھر میں وہابیت کی ترویج پر سو ارب ڈالر  خرچ کئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  نیٹو ممالک جو دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں نے شام عراق میں لاکھوں دہشتگردوں کو مسلح اورتربیت دی ۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ  مشرق وسطیٰ علاقے میں امن واستحکام کی بحالی سے ہی  یورپ میں پناہ گزینوں کےبحران کے مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ وہ  دہشتگردوں کی مالی واسلحہ جاتی حمایت کرنے پر سعودی عرب کی وہابی رژیم کے خلاف ٹھوس اقدامات کریں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی