یورپی ممالک خطے میں مہاجرین بحران کے خود ذمہ دار ہیں
سلواکیہ کے معروف سیاسی مبصر :
نیوزنور21 اگست /سلواکیہ کے ایک معروف مبصر نے کہا ہے کہ یورپی ممالک میں مہاجرین اورپناہ گزینوں کے بحران کی مکمل ذمہ داری یونین کے رکن ممالک پر عائد ہوتی ہے کیونکہ یونین نے شام ،لیبیا اورعراق کے خلاف امریکی پالیسیوں کی حمایت کرکے ایک اسٹریٹجک غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’جان زار نو سکی‘‘نےکہاکہ یورپی ممالک میں مہاجرین اورپناہ گزینوں کے بحران کی مکمل ذمہ داری یونین کے رکن ممالک پر عائد ہوتی ہے کیونکہ یونین نے شام ،لیبیا اورعراق کے خلاف امریکی پالیسیوں کی حمایت کرکے ایک اسٹریٹجک غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اوراسکے نیٹو اتحادیوں نے شام میں بحران ایجاد کرکے اس ملک کی عوام پر ظالمانہ پابندیاں عائد کرکے ان کیلئے طرح طرح کے اقتصادی مسائل کھڑے کئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ لیبیا ،شام اورعراق پر امریکہ کی قیادت میں نیٹو ممالک کی جارحیت کے باعث یورپ میں مہاجرین کا بحران پیدا ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مہاجرین کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ مغربی ممالک شام پر عائد کردہ اقتصادی پابندیاں فوری طورپر اُٹھا کر اس ملک کی تعمیر نو میں کردار ادا کریں ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ مغربی ممالک کو شام مخالف مؤقف ترک کرکے شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کو یقینی بنانا چاہئے۔
- ۱۸/۰۸/۲۱