دہشتگردوں کے حامی ممالک کو شام کی تعمیر نو کی بات کرنے کا حق حاصل نہیں ہے
جمہوریہ چک کے انسانی حقوق کارکن:
نیوزنور21 اگست /جمہوریہ چک کے ایک معروف انسانی حقوق کارکن نے کہا ہے کہ شام پر مسلط کردہ جنگ میں مغرب اوران کے اتحادیوں کو ذلت آمیز شکست ہوئی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تھریسا سپنسروا‘‘نےکہاکہ شام پر مسلط کردہ جنگ میں مغرب اوران کے اتحادیوں کو ذلت آمیز شکست ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دمشق کی قانونی حکومت کو دہشتگردوں کے ذریعے کمزور کرنے کا مغربی حربہ بھی ناکام ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عرب جمہوریہ شام کی عوام کے خلاف مغرب اوراسکے اتحادیوں نے ہر طرح کے مظالم ڈھائے ہیں اس کے باوجود شامی عوام ،حکومت اوراستقامت کےسامنے دشمن پسپا ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شام میں دہشتگردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت کرنے والے ممالک کو شام کی تعمیر نو میں شرکت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۰۸/۲۱