اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت وپیشرفت تمام مسلمانوں کیلئے باعث فخر ہے
ممتاز عراقی اہلسنت عالم دین:
نیوزنور21 اگست /عراق کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین اور جماعت علمائے عراق کے سربراہ نے امریکہ کے اقتصادی اورسیاسی دبا ؤ کے درمیان اسلامی جمہوریہ ایران کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی سامراج کے خلاف ایک مضبوط قلعے کی مانند ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’شیخ خالد الملا ‘‘نے امریکہ کے اقتصادی اورسیاسی دبا ؤ کے درمیان اسلامی جمہوریہ ایران کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی سامراج کے خلاف ایک مضبوط قلعے کی مانند ہے۔
انہوں نے عالم اسلام کو درپیش مسائل خاص کر فلسطینی کاز کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مؤقف کی قدردانی کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف مقاومت کا اہم اوربنیادی ستون ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت وپیشرفت تمام مسلمانوں کیلئے باعث فخر ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اقتصادی پابندیاں قابل مذمت ہیں اور عراقی حکومت اورعوام اس طرح کے اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ عراق میں تکفیری دہشتگردوں کو شکست دینے اورہمارے ملک کے خلاف سامراج کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام کرنے میں ایران کا کلیدی کردار ہے۔
- ۱۸/۰۸/۲۱