آل خلیفہ رژیم امریکی مفادات کےلئے علاقائی بحران ایجاد کرنے کی کوشش کررہی ہے
بحرینی اسکالر:
نیوزنور21 اگست /بحرین کے ایک ممتاز اسکالر اورمشرق وسطیٰ امور کے ماہر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے تئیں منامہ حکومت کی دشمنانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منامہ حکومت واشنگٹن کے مفادات کی خاطر علاقائی بحران ایجاد کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’محمد جلال فیروز‘‘نے اسلامی جمہوریہ ایران کے تئیں منامہ حکومت کی دشمنانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منامہ حکومت واشنگٹن کے مفادات کی خاطر علاقائی بحران ایجاد کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ شیطان بزرگ امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات اُٹھانے کے بہانے تلاش رہا ہے اس لئے آل خلیفہ حکومت علاقے میں سیاسی بحران ایجاد کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کیلئے حالات کو دشوار بناکر امریکہ کو موقعہ فراہم کرسکے۔
انہوں نے کہاکہ آل سعود اورآل نہیان ٹرمپ انتظامیہ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف فوجی کاروائی پر راضی کرنے کیلئے اسے اربوں ڈالر فراہم کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بحرین کی آل خلیفہ رژیم بھی خلیج فارس ممالک پر اپنا کنٹرول چاہتی ہے تاکہ خلیج کے تمام ممالک آل سعود اورآل نہیان کے تابع رہیں۔
انہوں نے کہاکہ حتیٰ غاصب صیہونی رژیم اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکی حملے کا خواب دیکھ رہی ہے اوروہ اس حوالے سے بعض علاقائی رجعتی حکومتوں سے تعاون جاری رکھی ہوئی ہے۔
واضح رہےکہ بحرین میں فروری 2011 ءسے عوام کی پرامن تحریک بدستورجاری ہے لوگ ملک میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں تاہم جواب میں بحرینی حکومت اورآل سعود کے فوجی کارندوں نے اس عرصے میں سینکڑوں بحرینیوں کو شہید اورزخمی کیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں کو کہ جن میں علماءاورسیاسی رہنما بھی شامل ہیں کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے ۔
- ۱۸/۰۸/۲۱