اسرائیل میں اتنی جراءت نہیں کہ وہ مقاومت کے خلاف جنگ کا بغل بجا سکے
حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل:
نیوزنور21اگست/حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی اسرائیل کے خلاف 33 روزہ جنگ میں کامیابی نے لبنان میں سیاست اور امنیت کو استحکام اور لبنان کو بین الاقوامی سطح پر ایک مقام بخشا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے معاون اعلی ’’شیخ نعیم قاسم‘‘نے کہا کہ حزب اللہ لبنان کی اسرائیل کے خلاف 33 روزہ جنگ میں کامیابی نے لبنان میں سیاست اور امنیت کو استحکام اور لبنان کو بین الاقوامی سطح پر ایک مقام بخشا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن مجبور ہیں کہ ہمارا احترام کریں کیوں کہ ہم نے دنیا اور مشرق وسطیٰ میں طاقت کے توازن کو پوری طرح تبدیل کیا اور اب اسرائیل میں جراءت نہیں کہ ہمیں روز روز سے دھمکی دے سکے۔
انہوں نے کہاکہ چند روز پہلے اسرائیل کی حکومت نے لبنان کے خلاف جنگ کے بارے میں کہا کہ ابھی لبنان سے جنگ کے حالات سازگار نہیں ہیں لیکن میرا ماننا ہے کہ اب اسرائیل میں اتنی جراءت نہیں کہ لبنان سے جنگ کر سکے اوراس کی وجہ مقاومت کا بلند ترین سطح پر ہونا ہےاورہم جس طرح 33 روزہ جنگ میں کامیاب ہوئے اُسی طرح ہر جنگ میں کامیاب ہوں گے کیوں کہ ہم ہمیشہ آمادہ ہیں۔
شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ ہم لبنان میں حکومت کی تشکیل لبنان کے قوانین کے مطابق چاہتے ہیں اور ہم نے مقام اور پوسٹ کے لیے جنگ نہیں لڑی بلکہ اپنے حقوق کے لیے جنگ کی تھی اور اللہ نے ہمیں کامیابی عطا کی۔