واشنگٹن انتظامیہ عرب حکومتوں کی تیل کی دولت کے ذریعے شام کو تقسیم کرنا چاہتی ہے
روزنامہ رائے الیوم:
نیوزنور21 اگست /عرب دنیا کے ایک مشہور روزنامہ نے اپنی ایک تحلیلی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ جو اپنے عرب اتحادیوں کو ایٹم میشنوں کی طرح دیکھتے ہیں شام کے شمالی علاقہ جات کی تقسیم کیلئے درکار رقوم عرب رجعتی حکومتوں سے وصولنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روزنامہ رائے الیوم نےاپنے ایک تحلیلی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ جو اپنے عرب اتحادیوں کو ایٹم میشنوں کی طرح دیکھتے ہیں شام کے شمالی علاقہ جات کی تقسیم کیلئے درکار رقوم عرب رجعتی حکومتوں سے وصولنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
پیر کے روز صیہونی نواز ٹرمپ نے شمال مشرقی شام میں اپنے اتحادیوں کی مالی امداد ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات سے مذکورہ علاقے کے اخراجات ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
روزنامہ رائے الیوم نے لکھا کہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی وہابی رژیموں نےشمالی شام کے امریکہ کے حمایت یافتہ کرد قبضے والے علاقوں کی تعمیر نو اور دہشتگردوں کی تربیت کیلئے ڈیڑ سو ملین ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
روزنامہ نے لکھا کہ امریکہ کی طرف سے اپنے عرب اتحادیوں کو شام کے کردقبضےوالے علاقوں کیلئے امداد فراہم کرنے کے مطالبے کا مقصد کردوں اور مرکزی حکومت کے درمیان جاری مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنا ہے۔
رائے الیوم نے تاکید کی کہ صیہونی نواز ٹرمپ مشرقی عرفات جو کہ ایک اسٹریٹجک علاقہ ہے کو دیگر علاقوں سے علحٰیدہ کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ اس علاقے میں تیل اورگیس کے وسیع بنڈار تک شامی حکومت کی رسائی کو روکا جاسکے ۔