پابندیاں عائد کرنے کی واشنگٹن انتظامیہ کی پالیسی کا خود امریکہ پر اُلٹا اثرہوگا
روسی محقق:
نیوزنور21 اگست /ایک روسی محقق کے مطابق دیگر ممالک پر ظالمانہ پابندیاں عائد کرنے کی واشنگٹن کی پالیسی کے مضر اثرات بہت جلد امریکی معیشت پراثرا نداز ہونگی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’الینا ڈونیاوا‘‘نے کہاکہ دیگر ممالک پر ظالمانہ پابندیاں عائد کرنے کی واشنگٹن کی پالیسی کے مضر اثرات بہت جلد امریکی معیشت پراثرا نداز ہونگی۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ نے اپنی بعض پالیسیوں کو پابندیوں کے ذریعے دیگر ممالک پر مسلط کرنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ واشنگٹن حکومت کو دیگر ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کی عادت پڑی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اگرچہ بعض یورپی ومغربی ممالک کو دیگر ممالک پر پابندیوں کی پالیسی کی حمایت جھٹانے میں کامیاب رہا ہے لیکن روس پر عائد کی جانے والے پابندیوں کا ان ممالک پر اُلٹا اثرہورہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس کی واضح مثال روس کی طرف سے یورپی ممالک کے زرعی مصنوعات کی خریداری پر پابندی عائد کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ روس کے جوابی اقدامات سے یورپی تاجروں کو ماہانہ اربوں ڈالر نقصان اُٹھانا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کی پابندیوں کے باعث ایسے ممالک جو مغربی پابندیوں کے محاصرے میں ہیں کے درمیان تعاون مزید بہتر ہورہا ہے۔
- ۱۸/۰۸/۲۱