نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

امریکہ ایک کمزور عراقی ریاست کا خواہاں ہے

سه شنبه, ۲۱ آگوست ۲۰۱۸، ۱۰:۳۶ ق.ظ


تحریک  نجبا عراق کے ترجمان:

نیوزنور21 اگست /عراق کی اسلامی تحریک مقاومت نجبا کے ترجمان کی  طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں عراق کے تئیں  امریکی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ واشنگٹن حکومت  ایک کمزور عراقی ریاست کا خواہاں ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تحریک النجبا کے ترجمان ’’ہاشم الموسوی‘‘نے ایک بیان میں عراق کے تئیں  امریکی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت  ایک کمزور عراقی ریاست کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ کی قیادت میں نام نہاد داعش مخالف اتحاد کی طرف سے یہ بیان کہ مذکورہ اتحاد کی فوجیں  عراق میں باقی رہیں گی ہمارے ملک کےد اخلی معاملات میں واشنگٹن کی براہ راست مداخلت ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسطرح کا بیان عراقی ارضی سالمیت اورحاکمیت کی بھی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عراق کو امریکی  مشیروں اورفوجیوں کی ضرورت نہیں ہے کہ کیونکہ ان فورسز کا داعش کے خلاف جنگ میں کوئی  کردار نہیں رہا ہے۔

واضح رہے کہ  امریکہ کے زیر قیادت نام نہاد داعش مخالف اتحاد نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہاکہ امریکی فوجیں عراق میں ایک طویل مدت تک قیام کا ارادہ رکھتی ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی