نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امام خامنہ ای:

نیوزنور20 اگست/ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام  خامنہ ای نے حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اپنے اہم پیغام میں مسلمانوں کے درمیان باہمی اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے فرمایاہے کہ امریکہ کی پالیسی جنگ افروزی اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے ہاتھوں قتل کرانے پر مشتمل ہے اور مسلمانوں کو باہمی اتحاد کے ذریعہ امریکہ کی اس پالیسی کو ناکام بنانا چاہیے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی ’’حضرت آیت اللہ العظمی امام  خامنہ ای‘‘ نے حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اپنے اہم پیغام میں مسلمانوں کے درمیان باہمی اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکہ کی پالیسی جنگ افروزی اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے ہاتھوں قتل کرانے پر مشتمل ہے اور مسلمانوں کو باہمی اتحاد کے ذریعہ امریکہ کی اس پالیسی کو ناکام بنانا چاہیے۔

آپ نے فرمان الہیٰ  کہ وَأَذِّن فِی النَّاسِ بِالْحَجِّ یَأْتُوکَ رِجَالًا وَعَلَىٰ کُلِّ ضَامِرٍ یَأْتِینَ مِن کُلِّ فَجٍّ عَمِیقٍ لِّیَشْهَدُوا مَنَافِعَ لَهُمْ وَیَذْکُرُوا اسْمَ اللَّـهِ فِی أَیَّامٍ مَّعْلُومَاتٍ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ آسمانی آواز بدستور دلوں کو بلا رہی ہے اور صدیاں اور زمانے بیت جانے کے بعد بھی انسانیت کو توحید کے محور پر جمع ہو جانے کی دعوت دے رہی ہے یہ دعوت ابراہیمی تمام انسانوں کے لئے ہے اور اس اعزاز سے سب کو نوازا گیا ہے اگرچہ ممکن ہے کہ کچھ سماعتیں اسے نہ سنیں اور غفلت و جہالت کی گرد تلے دبے بعض دل اس سے محروم رہیں اگرچہ ممکن ہے کہ کچھ لوگ اپنے اندر اس دائمی اور عالمی ضیافت کا حصہ بننے کی صلاحیت پیدا نہ کر پائیں یا کسی بھی وجہ سے یہ توفیق انہیں حاصل نہ ہو۔ 

آپ نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ آپ اس نعمت سے بہرہ مند ہیں اور ضیافت الہٰی کی پرامن وادی میں آپ وارد ہو چکے ہیں عرفات و مشعر و منٰی، صفا و مروہ و بیت مسجد الحرام و مسجد نبوی ان مناسک اور شعائر کی ہر ایک جگہ روحانیت اور روحانی ارتقا کی ایک کڑی ہے اس حاجی کے لئے جو اس توفیق کی قدر و منزلت سے آگاہ ہے اور اس سے اپنی طہارت کے لئے استفادہ کر رہا ہے اور اپنی بقیہ عمر کے لئے زادراہ جمع کر رہا ہے۔ 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ ایک اہم نکتہ جو ہر صاحب فکر اور تجسس رکھنے والے انسان کو دعوت فکر دیتا ہے وہ تمام انسانوں، تمام نسلوں کے لئے ہر سال ایک خاص جگہ اور ایک خاص وقت پر دائمی جائے ملاقات کا تعین ہے وقت اور مقام کی یہ وحدت فریضہ حج کے اصلی رموز میں سے ایک ہے بے شک "لِّیَشْهَدُوا مَنَافِعَ لَهُمْ" کا ایک نمایاں مصداق خانہ خدا کے پہلو میں اُمت اسلامیہ کے افراد کی یہی سالانہ ملاقات ہے یہ اسلامی اتحاد کا راز اور اسلام کی اُمت سازی کا ایک نمونہ ہے جو بیت اللہ کے زیر سایہ ہونا چاہئےکیونکہ خانہ خدا کا  تعلق سب سے ہے۔ سَوَاءً الْعَاکِفُ فِیهِ وَالْبَادِ ۔ 

آپ نے فرمایا کہ ہمیشہ اور ہر سال اس مقام پر اور ایک خاص وقت پر حج اپنی زبان گویا اور صریحی منطق سے مسلمانوں کو اتحاد کی دعوت دیتا ہے اور یہ دشمنان اسلام کی خواہش کے بالکل برعکس ہے جو تمام ادوار میں اور خاص طور پر دور حاضر میںمسلمانوں کو ایک دوسرے کے مد مقابل محاذ آرا ہونے کی ترغیب دلاتے تھے اور دلا رہے ہیں۔

آپ نے فرمایا کہ  آج آپ مستکبر اور جرائم  پیشہ امریکہ کا رویہ دیکھئے اسلام اور مسلمانوں کے سلسلے میں اس کی اصلی پالیسی جنگ کی آگ بھڑکانا ہےاس کی خباثت آمیز خواہش اور کوشش مسلمانوں کا ایک دوسرے کے ہاتھوں قتل عام، ظالموں کو مظلوموں پر مسلط کر دینا، ظالم محاذ کی پشت پناہی کرنا، اس کے ہاتھوں مظلوم دھڑے کی بے رحمی سے سرکوبی کرنا اور اس ہولناک فتنے کی آگ کو ہمیشہ شعلہ ور رکھنا ہےلہذا مسلمان ہوشیار رہیں اور اس شیطانی پالیسی کو ناکام بنائیں اور حج اس ہوشیاری کی زمین فراہم کرتا ہے اور یہی حج میں مشرکین اور مستکبرین سے اعلان برائت کا اصلی فلسفہ ہے۔ 

رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ ذکر خدا حج کی روح ہےاپنے دلوں کو ہم اس باران رحمت سے زندگی اور نشاط بخشیں اور اس پر اعتماد و توکل کو جو در اصل قوت و شکوہ اور عدل و خوبصورتی کا سرچشمہ ہے اپنے دلوں میں گہرائی تک اُتاریں اور ایسی صورت میں ہم دشمن کی چالوں پر غلبہ حاصل کر لیں گےلہذا حجاج کرام آپ شام، عراق، فلسطین، افغانستان، یمن، بحرین، لیبیا، پاکستان، کشمیر، میانمار اور دیگر علاقوں کے مظلوموں اور اُمت اسلامیہ کو اپنی دعا میں فراموش نہ کریں اور اللہ تعالی سے دعا کریں کہ امریکہ، دیگر مستکبرین اور ان کے آلہ کاروں کے ہاتھ کاٹ دے۔ 

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی