نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


اردنی حکومت کی خاتون ترجمان :

 نیوزنور20 اگست/ اردنی حکومت کی خاتون ترجمان نے جمعہ کے روز اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد اقصیٰ کو فلسطینی نمازیوں کے لیے بند کیے جانے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے اسے اسرائیل کی مذہبی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت قرار دیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اردنی حکومت کی خاتون ترجمان’’ جمانہ غنیمات‘‘ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی پولیس کا فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ سے باہر نکالنا، مسجد کو بند کرنا اور اسلامی اوقاف کے منتظمین کو ہراساں کرنا ناقابل قبول اور مذہبی امور میں بے جا مداخلت کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام کے مسجد اقصیٰ کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں کیونکہ ان سے مقدس مقام کے تقدس کو مسلسل پامال کیا جا رہا ہےاور اسرائیل اور اس کے سیکورٹی ادارے مسجد اقصیٰ کے نمازیوں، فلسطینیوں اور پورے عالم اسلام کے مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کررہا ہے۔

موصوفہ ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ میں داخل ہونا بین الاقوامی قوانین کی کھلی مداخلت ، انسانی حقوق اور بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ار عالمی معاہدوں بالخصوص مذہبی عبادات کے حوالے سے عالمی قوانین اور حقوق کی واضح خلاف ورزی ہے۔

جمانہ غنیمات نے مزیدمسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس گردی کی مذمت کرتے ہوئے اس کے سنگین اور خطرناک نتائج کی ذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ میں مداخلت بند کرے اور اس کے بند کیے گئے تمام دروازے فلسطینیوں کے لیے کھول دے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی