نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ایرانی وزیر خار جہ:

نیوزنور20 اگست/ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی میڈیا کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کا ایران پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوگا  اور ایران کا سفر ترقی و پیشرفت کی سمت جاری رہے گا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ’’محمد جواد ظریف‘‘ نے  امریکی ٹی وی چینل سی این این کے ساتھ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کا ایران پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوگا  اور ایران کا سفر ترقی و پیشرفت کی سمت جاری رہےگا۔

انہوں  نے کہا کہ امریکہ میں اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی بیماری کا نشہ ہے یہ بیماری سابق صدر اوبامہ کے دور میں بھی تھی  اس دور میں بھی امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے مطابق  پابندیاں ختم کرنے کے بجائے انہیں باقی رکھنے کی کوشش کی اور وہ پابندیاں اپنی جگہ باقی رہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ ایک عالمی معاہدہ ہے اور اس معاہدے سے امریکہ کےخارج ہونے سے کوئی اثر نہیں پڑےگااورمشترکہ ایٹمی معاہدہ دوسرے ممالک کے ساتھ جاری رہےگا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزیدکہا کہ امریکی پابندیوں کا ایران پر کوئی اثر نہ پڑا ہے اور نہ پڑےگا اورامریکی پابندیوں کے باوجود ایران  پیشرفت اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن رہےگا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی