نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


بین الاقوامی امور کے عراقی ماہر:

نیوزنور20 اگست/بین الاقوامی امور کے ایک عراقی ماہر نے کہا ہے کہ شیطان بزرگ امریکہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کےخطرے کے بہانے عراق میں اپنی غیر قانونی فوجی موجودگی کو برقراررکھنے کی کوشش کررہا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’زید العیسیٰ ‘‘نےکہاکہ شیطان بزرگ امریکہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کےخطرے کے بہانے عراق میں اپنی غیر قانونی فوجی موجودگی کو برقراررکھنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پچھلی بار  امریکہ نے عراق میں جمہوریت کے قیام اور اس ملک میں تعمیر نو کے بہانے لشکر کشی کی  اوراب واشنگٹن داعش کے خلاف جنگ کے بہانے اس ملک میں  اپنی فوجی موجودگی کو برقرار رکھنے کی کو شش کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ  کی عراق میں فوجی موجودگی کا اصل مقصد اس ملک کے عوام کے درمیان انتشار اورعدم اتحاد  پیدا کرنے کےساتھ ساتھ اس ملک کو چھوٹی ریاستوں میں تقسیم کرنا ہے۔

امریکہ کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد کے ترجمان نے کل اپنے ایک بیان میں کہاکہ  امریکہ عراق میں داعش  کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے اس ملک میں طویل مدت تک قیام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔

بعض عراقی سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ  امریکہ عراق میں اپنی فوجی موجودگی جاری رکھنے کیلئے  ایک بار پھر دہشتگرد گروہوں کو اس ملک میں بھیجنے میں کوشاں ہے امریکی حکام اورسیاسی حلقے عراق میں امریکہ کے باقی رہنے  کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔

امریکہ اس کوشش میں ہے کہ  مختلف پروپیگنڈے کرکے اور عراق سے داعش کے مکمل خاتمے کا انکار کرتے ہوئے داعش کے بعد کی صورتحال میں  عراق کیلئے اپنے پروگراموں پر اور زیادہ شدت سے عمل کرے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی