علاقے میں دہشتگردانہ سرگرمیاں پورے علاقے کے امن وسیکورٹی کیلئے خطرہ ہیں
عراقی سیاستدان:
نیوزنور20 اگست/عراق کے ایک کرد سیاستدان نے کہا ہے کہ عراق کا کوئی بھی علاقہ خاص کر شمالی علاقہ جات کسی بھی ہمسایہ ملک خاص کر اسلامی جمہوریہ ایران کی سیکورٹی کیلئے خطرہ نہیں ہونےچاہئے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’برحام صالح‘‘نےکہاکہ عراق کا کوئی بھی علاقہ خاص کر شمالی علاقہ جات کسی بھی ہمسایہ ملک خاص کر اسلامی جمہوریہ ایران کی سیکورٹی کیلئے خطرہ نہیں ہونے چاہئے۔
انہوں نے جنوبی عراق سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف حالیہ دہشتگردانہ کاروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم اسطرح کی کاروائیوں کی بالکل مذمت کرتے ہیں اورہمیں اُمید ہے کہ عراقی کردستان کی حکومت مرکزی حکومت کےساتھ مل کر اسطرح کے واقعات کی روک تھام کےاقدامات کرےگی ۔
انہوں نے کہاکہ اسطرح کے دہشتگردانہ حملے نہ صرف ہمارے ہمسایہ ممالک بلکہ خود عراقی قومی سلامتی وسیکورٹی کیلئے بڑے خطرات ہیں۔
عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کے عمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے حالیہ پارلیمانی انتخابات کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کےد رمیان اختلافات بڑھے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ عراق کو موجودہ مسائل سے نجات دلانے کیلئے مرکز میں ایک مضبوط حکومت کی ضرورت ہے۔
- ۱۸/۰۸/۲۰