امریکہ کا مقابلہ کرنے کیلئے ایران ،روس ،چین اورترکی کے درمیان اتحاد ناگزیر ہے
روسی تجزیہ کار:
نیوزنور20 اگست/بین الاقوامی امور کے ایک روسی ماہر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی جارحانہ پالیسیوں نے مختلف عالمی معاہدوں کے نفاذ کی راہ میں مشکلات کھڑی کردی ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’الیگزنڈر پروقانوف‘‘نےکہاکہ ٹرمپ کی جارحانہ پالیسیوں نے بمختلف عالمی معاہدوں کے نفاذ کی راہ میں مشکلات کھڑی کردی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دنیا کے اکثر ممالک حتیٰ امریکہ کے اپنےاتحادی بھی ٹرمپ کی پالیسیوں سے اُکتا گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی پوری توجہ عالمی معاہدوں کو سبوتاژ کرنے پر مرکوز کرر کھی ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی پالیسیوں کے باعث دنیا بھر کے مختلف ممالک جو ایک دوسرے کے حریف رہے ہیں اب ایک دوسرے کے نزدیک آرہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران روس کے درمیان بڑھتی نزدیکوں کی ایک اہم وجہ امریکہ کا مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کی جارحانہ پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ایران ،چین ،روس اورترکی کو اپنے آپسی تعلقات کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ مذکورہ چار ممالک نہ صرف بحران شام بلکہ دیگر عالمی مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔