آل سعود اور اسکے حواری یمنی عوام کی استقامت سےحیرت زدہ ہیں
یمنی امور کےلبنانی ماہر:
نیوزنور11مئی/یمنی امور کے ایک لبنانی ماہر نےکہا ہے کہ یمنی عوام کو گذشتہ تین سالوں سے سعودی عرب کے جنگی جرائم کا سامنا ہے لیکن اس ملک کی مظلوم عوام نے آج تک جارحین کے سامنے سر خم تسلیم ہونا قبول نہیں کیا ہے اور یمنی فوج اور انقلابی تحریک انصاراللہ کے جوان جارحین پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے ہیں ۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بیروت میں ایرانی زرائع ابلاغ کے ساتھ انٹریو میں ’’ابراہیم الدلامی‘‘نے کہا کہ یمنی عوام کو گذشتہ تین سالوں سے سعودی عرب کے جنگی جرائم کا سامنا ہے لیکن اس ملک کی مظلوم عوام نے آج تک جارحین کے سامنے سر خم تسلیم ہونا قبول نہیں کیا ہے اور یمنی فوج اور انقلابی تحریک انصاراللہ کے جوان جارحین پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یمن میں ایک بھی علاقہ ایسا نہیں ہے جسے سعودی عرب کی وہابی رژیم کے اتحاد نے اپنی جارحیت کا نشانہ نہ بنایا ہو یہ جنگی اتحاد یمن کا ظالمانہ محاصرہ جاری رکھ کر یمنی عوام حتیٰ بچوں تک کو بھی بنیادی حقوق سے محروم رکھے ہوئے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یمن میں آج جو سنگین صورتحال جاری ہے اسکی ذمہ داری سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں پر عائد ہوتی ہے ۔
موصوف ماہر نے کہا کہ یمنی عوام کی استقامت اور قربانیوں نے دشمنوں کو حیرت زدہ کر رکھا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے سعودی عرب کی سفاکیت پر جس طرح کی خاموشی اختیار کر رکھی ہے اسے ظاہر ہوتا ہے کہ اسکے سامنے یمنی عوام کے حقوق کی کوئی قیمت نہیں ہے ۔
لبنانی تجزیہ کار نے کہا یمن پر سعودی عرب کی قیادت میں وحشیانہ جارحیت کے خوفناک نتیجے میں جو انسانی المیہ رونما ہوا ہے اسے دنیا کی عوام کو آگا کرنے میں مقاومتی میڈیا کی اہم ذمہ داری بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمن میں اکثر میڈیا دشمن ممالک خاصکر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے منسلک ہے اور مذکورہ میڈیا سعودی جارحین کی ہر جارحیت کو جائز قرار دیکر عوام کے مسائل و مصائب کو نظر انداز کررہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یمن میں سرگرم باقی ذرائع ابلاغ مفرور صدر ہادی منصور کے حامی ہیں جو سابق رژیم کے مفادات کی خاطر جانبدار رپورٹیں نشر کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ کو یمن کے خلاف فضائی جارحیت کا آغاز کیا تھا جس کے نتیجے میں اب تک گیارہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ہزاروں دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔
سعودی حکومت، یمن کے اسکولوں، اسپتالوں، رہائشی علاقوں، سڑکوں، بازاروں اور بنیادی تنصیبات کو مسلسل فضائی جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے۔
- ۱۸/۰۵/۱۱