چین امریکی اہداف پر حملوں کی مشق کر رہا ہے
پینٹاگون:
نیوزنور 18اگست /امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی فوج امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر بحر الکاہل کے علاقے میں حملہ کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کو پیش کی جانے والی پینٹاگون کی سالانہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ چین مسلسل اپنی عسکری صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے اور اب اس کا دفاعی بجٹ 190 ارب ڈالر ہو گیا ہے جو کہ امریکی دفاعی بجٹ کا ایک تہائی حصہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ گذشتہ تین سالوں میں پیپلز لبریشن آرمی نے تیزی سے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے اور میری ٹائم علاقوں میں مشقیں کی جس سے لگتا ہے کہ وہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف حملوں کی تیاریوں کا حصہ ہے
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ چین ان تیاریوں سے کیا ثابت کرنا چاہ رہا ہے۔
اس رپورٹ کہاگیا ہے کہ چین تائیوان پر زبردستی قبضہ کرنے کے لیے بھی انتظامات کر رہا ہے۔
- ۱۸/۰۸/۱۸