شہدائے منیٰ آل سعود کی مجرمانہ اور بہیمانہ سازشوں کا نشانہ بنے
خطیب جمعہ تہران:
نیوزنور 18 اگست/ تہران کے خطیب جمعہ نے منی کے خونی واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائےمنی آل سعود کی سازشوں کی بھینٹ چڑھ گئے آل سعود کے ہاتھ آج بھی شہدائےمنی کے خون سے رنگین ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ’’حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن ابو ترابی‘‘ نے منی کے خونی واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہدائےمنی آل سعود کی سازشوں کی بھینٹ چڑھ گئے آل سعود کے ہاتھ آج بھی شہدائےمنی کے خون سے رنگین ہیں۔
انہوں نے یمن میں سعودی عرب کے مجرمانہ اور بہمیانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ ملک سلمان کے ہاتھ یمنی بچوں کے خون سے بھی رنگین ہیں اورسعودی عرب اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے امریکہ اور اسرائیل کی معاونت کررہا ہے۔
انہوں نے ملک کے اقتصادی اور معاشی حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سینٹرل بینک کے ڈائریکٹر پر زوردیا کہ وہ بینکی اصلاحات اور ملکی کرنسی کو مضبوط بنانے کے طریقہ کار پر خاص طور پر توجہ مبذول کریں۔