نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ہیومن رائٹس واچ:

نیوزنور 18 اگست/اقوام متحدہ کےانسانی حقوق ادارے نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے امریکی اور برطانوی ہتھیاروں سے ضحیان سٹی میں یمنی بچوں کا قتل عام کیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ اب تک سعودی عرب کو اربوں ڈالر کے ہتھیار فروخت کرچکے ہیں اور سعودی حکومت نے ضحیان سٹی میں یمنی بچوں کا قتل عام کرنے میں ان ہی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ 

 بیان میں کہاگیاکہ سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے گزشتہ ہفتے یمن کے صوبے صعدہ کے شہر ضحیان میں ایک اسکول بس پر وحشیانہ بمباری کی تھی جس میں پچپن بچے شہید اور ستتر زخمی ہوگئے تھے۔

ہیومن رائٹس واچ کے جاری کردہ بیان میں ضحیان میں یمنی بچوں کی بس پر سعودی حکومت کی وحشیانہ بمباری کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

 بیان میں امریکہ اور برطانیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر بند کردیں۔

دوسری جانب انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی پچپن علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں صعدہ میں اسکول بس پر سعودی حکومت کی وحشیانہ بمباری اور یمنی بچوں کے قتل عام کی تحقیقات کرانے اور اس میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بیان میں یمن کے خلاف انسانیت سوز جرائم کے ارتکاب کی روک تھام نیز اقوام متحدہ کے تحقیقاتی مشن کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی