تارکین وطن سے ان کے بچے الگ کرنے کی واشنگٹن کی پالیسی ایک بدترین جرم ہے
شنبه, ۱۸ آگوست ۲۰۱۸، ۱۱:۵۳ ق.ظ
ایمنسٹی انٹرنیشنل:
یوزنور 18 اگست/ انسانی حقوق کی ایک عالمی تنظیم نے تارکین وطن سے ان کے بچے الگ کرنے کی واشنگٹن انتظامیہ کی پالیسی کو ایک بدترین جرم قرار دیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نئے ڈائریکٹر ’’ کومی نائیڈو ‘‘نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر تاریکین وطن سے ان کے بچے الگ کرنے کا ٹرمپ حکومت کا اقدام امریکا کی تاریخ میں انجام دیا جانے والا بدترین جرم ہے۔
کومی نائیڈو نے کہا کہ ٹرمپ اور دنیا کے بعض دیگر سربراہان مملکت انسانی حقوق کے احترام کے تعلق سے جو پیشرفت ہوئی ہے اس کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں۔
کومی نائیڈو نے امریکا کے ساتھ ہی سعودی عرب، ہنگری اور فلپائن کو بھی ان ملکوں میں شمار کیا جن کی حکومتیں انسانی حقوق کا احترام نہیں کرتیں۔
قابل ذکر ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ مہینوں کے دوران تارکین وطن سے متعلق زیروٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے دو ہزار سےزائد مہاجر بچوں کو ان کے والدین سے الگ کردیا۔