نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


اسٹیفن لینڈ مین :

نیوزنور 18 اگست/امریکی ریاست شکاگو کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے  کہا ہے کہ شیطان بزرگ امریکہ ایران ،لبنان ،شام ،عراق ،یمن جیسے آزاد وخودمختار ممالک میں  کٹھ پتلی حکومتیں قائم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’سٹیفن لینڈ مین‘‘نے کہاکہ شیطان بزرگ امریکہ ایران ،لبنان ،شام ،عراق ،یمن جیسے آزاد وخودمختار ممالک میں  کٹھ پتلی حکومتیں قائم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔

 کل امریکہ نے ایران ایکشن گروہ تشکیل دے کر ایک بار پھر یہ دعویٰ کیا کہ وہ خود ایرانی تیل کی برآمد کو صفر تک پہنچائےگا ۔

امریکی وزارت خارجہ کے ایران ایکشن گروہ کے سربراہ برین ہیک نے اعلان کیا کہ اس گروہ کی ساری توجہ  ایران کے بارے میں ٹرمپ کی پالیسیوں کے نفاذ پر مرکوز ہے واشنگٹن  ایرانی تیل کی برآمد کو صفر تک پہنچانے کی  پوری کوشش کرےگا ۔

 ایران ایکشن گروہ امریکہ نے ایسی حالت میں بنایا ہے کہ اتوار کو ایران کے خلاف امریکہ کی سازش سے  کی جانے والی 1953ء  کی فوجی بغاوت کی برسی کا دن ہے ۔

1953 ء کو امریکہ اوربرطانیہ کے تعاون سے  ظالم شاہ حکومت کے فوجیوں نے وزیر اعظم محمد مصدق کی حکومت کا تختہ پلٹ دیا تھا جس کے بعد شاہ ایران محمد رضا پہلوی جو ملک سے بھاگ گیا تھا دوبارہ ایران واپس آگیا تھا۔

سٹیفن لینڈ مین نے  امریکہ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ اصل میں ایران میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ گذشتہ چالیس سالوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف خطرناک سازشوں میں ملوث رہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور آزادی  امریکہ کیلئے  سب سے بڑا مسئلہ ہے امریکہ دنیا بھر کی تمام آزاد وخودمختار ریاستوں پر اپنا کنٹرول چاہتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ  دنیا بھر کی تمام آزاد وخودمختارریاستوں میں نظام حکومت کی تبدیلی  امریکہ کا منصوبہ رہا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی