نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


معروف امریکی تجزیہ نگار:

نیوزنور 18 اگست/ایک معروف امریکی تجزیہ نگار کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران پر واشنگٹن کے اقتصادی اورسیاسی دباؤ کا مقصد ایرانی قوم کو مایوس کرناہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’جان اوبرگ‘‘نےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر واشنگٹن کے اقتصادی اورسیاسی دباؤ کا مقصد ایرانی قوم کو مایوس کرناہے۔۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ کے اسطرح کے پالیسی فسطائیت ،تسلط اورعالمی غالبیت پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران جیسے آزاد وخودمختار ملک کی آٹھ کروڑ آبادی کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات  افسوسناک اورشرمناک ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کے اتحادی ممالک کو چاہئے کہ وہ اس حقیقت کو سمجھے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نہیں بلکہ  یہ امریکہ ہے جو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں پُرامید ہوں کہ  بہت جلد عالمی برادری آزاد وخودمختار ریاستوں کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی جارحانہ پالیسی کے خلاف متحد ہوگی۔

واضح رہے کہ کل امریکہ نے ایران ایکشن گروہ تشکیل دے کر ایک بار پھر یہ دعویٰ کیا کہ وہ خود ایرانی تیل کی برآمد کو صفر تک پہنچائےگا ۔

امریکی وزارت خارجہ کے ایران ایکشن گروہ کے سربراہ برین ہیک نے اعلان کیا کہ اس گروہ کی ساری توجہ  ایران کے بارے میں ٹرمپ کی پالیسیوں کے نفاذ پر مرکوز ہے واشنگٹن  ایرانی تیل کی برآمد کو صفر تک پہنچانے کی  پوری کوشش کرےگا ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی