نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


معروف ترک تجزیہ کار:

نیوزنور 18 اگست/ترکی کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے اس بات کےساتھ کہ امریکہ  اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنے اقدامات پر عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے کہا ہے کہ یورپی ممالک کی طرف سے تہران کی مکمل حمایت کے باعث امریکہ آج پوری دنیا میں تنہا پڑگیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حالق ٹی وی چینل کےساتھ انٹرویو میں ترک تجزیہ کار انقرہ یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر ’’اونیل ‘‘نے اس بات کےساتھ کہ امریکہ  اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنے اقدامات پر عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے کہا ہے کہ یورپی ممالک کی طرف سے تہران کی مکمل حمایت کے باعث امریکہ آج پوری دنیا میں تنہا پڑگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی عالمی سطح پر تنہا پڑنے کا موجب بن رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ  یورپ نے امریکہ کی ایران مخالف پابندیوں کی حمایت نہ کرکے ٹرمپ انتظامیہ کے غرور کو چکنا چور کردیا ہے۔

انقرہ یونیورسٹی کے پروفیسر نے ترکی کےخلاف امریکہ کی حالیہ پالیسی کی بارے میں کہاکہ  انقرہ پر امریکہ کی طرف  سے اقتصادی دباؤ کی پالیسی شکست سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہاکہ واشنگٹن کا رویہ  خود امریکی معیشت کیلئے  انتہائی خطرناک ہے۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ روس، چین ،ترکی  اورایران ٹرمپ انتظامیہ کی دباؤ اورپابندیوں پر مبنی پالیسی کا موثر جواب دینے کے اہل ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ جاویش اوغلو نے  حال ہی میں اس بات کو خارج ازامکان قراردیا کہ ان کا ملک ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل کرےگا۔

انہوں نے واشنگٹن پر واضح کردیا ہے کہ انقرہ حکومت اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکی پابندیوں کی حمایت نہیں کرتی۔

امریکہ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی