بحرین کی امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے شیعہ مسلمانوں کی ایک اور مسجد کو شہید کردیا
رپورٹ:
بحرین کی امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے شیعہ مسلمانوں کی ایک اور مسجد کو شہید کردیا
نیوزنوریکم مئی/بحرین کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے شیعہ مسلمانوں کی ایک اور مسجد کو شہید کردیا ہے بحرینی حکومت نے بحرینی عوام کے 14 فروری سن 2011 کے انقلاب سے اب تک 38 مسجدوں کو شہید کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے شیعہ مسلمانوں کی ایک اور مسجد کو شہید کردیا ہے بحرینی حکومت نے بحرینی عوام کے 14 فروری سن 2011 کے انقلاب سے اب تک 38 مسجدوں کو شہید کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بحرینی حکومت نے مدینہ حمد کے علاقہ میں امام حسن عسکری (ع) مسجد کو کل شہید کردیا۔
بحرینی شیعہ مجلس علماء کے ایک رکن شیخ محمد المنسی نے بحرینی حکومت کی طرف سے مساجد کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پورے بحرین میں امام حسن عسکری (ع) کے نام سے مسجدیں تعمیر کریں گے۔
عرب ذرائع ابلاغ سعودی عرب اور بحرین کے حکام کو امریکی اور اسرائیلی مزدور قراردے رہے ہیں۔